نیب کاپرنسپل سیکرٹری وزیراعظم فوادحسن فواد کیخلاف کرپشن کی تحقیقات کاآغاز

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 9 اپریل 2018 18:21

نیب کاپرنسپل سیکرٹری وزیراعظم فوادحسن فواد کیخلاف کرپشن کی تحقیقات ..
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 اپریل 2018ء) : نیب نے پرنسپل سیکرٹری وزیراعظم فواد حسن فواد کیخلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ فواد احسن فواد پر راولپنڈی میں مبینہ طورپر اربوں روپے کا پلازہ بنانے کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے سابق چیئرمین ایل ڈی اے احد چیمہ کیخلاف آشیانہ ہاﺅسنگ اسکینڈل کے بعد وزیرعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں انکوائری کا آغاز کردیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق فواد حسن فواد پرراولپنڈی میں اربوں روپے کا پلازہ بنانے، مختلف علاقوں میں زرعی اراضی کی الاٹمنٹ سمیت مہنگی ہاؤسنگ اسکیموں میں پلاٹ حاصل کرنے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :