پاکستان پیپلز پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو بلوچستان کے لوگوں کے بنیادی مسائل پر گہری نظر رکھتی ہے،ملک ابرار

پیر 9 اپریل 2018 18:49

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان پریزڈنٹ کے فوکل پرسن، ممبر صوبائی کونسل ملک ابرار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو بلوچستان کے لوگوں کے بنیادی مسائل پر گہری نظر رکھتی ہے، انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی عدلیہ اور فوج مخالف منفی سوچ کی پر زور مذمت کرتے ہیں اللہ کے بعد افواج پاکستان کی بدولت ہی ہماری مائیں بہنیں اور بچے سکون کی نیند سوتے ہیں،حاجی علی مدد جتک،سید اقبال شاہ،سردار سر بلند جوگیزئی کی سربراہی میں پوری جماعت منظم انداز میں بلوچستان کی ترقی خوشحالی و خدمت کے لئے متحد اور پر عزم ہے، انشااللہ 2018 کے الیکشن میں پیپلز پارٹی نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان میں حکومت بنائے گی، انہوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی 4 مئی کو کوئٹہ آمد اور جلسے کا خیر مقدم کیا، اس موقع پر ملک ابرار کا کہنا تھا کہ تمام جیالوں سے اپیل ہے کہ جلسے میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں, خواتین ونگ کی قیادت کی کاوش و کوششوں کو بھی سراہا۔