وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سینئر صحافی حافظ ثناء اللہ کو لائف اچیومنٹ ایوارڈ کے حصول پر مبارکباد

پیر 9 اپریل 2018 18:49

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سینئر صحافی حافظ ثناء اللہ کو لائف اچیومنٹ ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے پشاور کے مایہ ناز سینئر صحافی حافظ ثناء اللہ کو لائف اچیومنٹ ایوارڈ کے حصول پر دلی مبارکباد دی ہے ایک تہنیتی پیغام میں انہوں نے پشاور پریس کلب، خیبر یونین آف جرنلسٹس اور دیگر مختلف صحافتی یونینز کی سربراہی اورپشاور یونیورسٹی کے چیئرمین شعبہ صحافت سمیت مختلف حیثیتوں میںاعلیٰ صحافتی اور قائدانہ خدمات کے علاوہ بحیثیت عامل صحافی اندرون اور بیرون ملک شاندار خبر نگاری پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ لائف اچیومنٹ ایوارڈ انکی خداداد صلاحیتوں کا واضح اعتراف ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ حافظ ثناء اللہ قلم کی طاقت سے ملک و قوم کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :