کچھ لوگ موسم بدلنے کیساتھ پارٹی بدل رہے ہیں، ادھر ادھر جانے کی ریت درست نہیں، سینیٹر رحمن ملک

امریکی ملٹری اتاشی کا ریڈ سگنل کراس کرنا ہمارے قانون کو توڑنے کے مترادف ہے، حکومت واقعہ کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنائے ،میڈیا سے گفتگو

پیر 9 اپریل 2018 18:39

کچھ لوگ موسم بدلنے کیساتھ پارٹی بدل رہے ہیں، ادھر ادھر جانے کی ریت درست ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ کچھ لوگ موسم بدلنے کیساتھ پارٹی بدل رہے ہیں، ادھر ادھر جانے کی ریت درست نہیں، امریکی ملٹری اتاشی کا ریڈ سگنل کراس کرنا ہمارے قانون کو توڑنے کے مترادف ہے، حکومت فوری واقعہ کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنائے ،ہلاک نوجوان کے اہلخانہ کو انصاف دلائے۔

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک نے کہا کہ حکومت امریکی ملٹری اتاشی کی گاڑی کی ٹکر سے ہلاک ہونیوالے نوجوان کے اہلخانہ کو فوری انصاف دلائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے تھا کہ وہ پہلے مرحلہ میں فوری طور پر امریکی ملٹری اتاشی کا میڈیکل کراتی، اس کے بعد اس سے تحقیقات ہونی چاہئیں تھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امریکی ملٹری اتاشی کا ریڈ سگنل کراس کرنا ہمارے قانون کو توڑنے کے مترادف ہے، حکومت فوری واقعہ کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی ملٹری اتاشی بتائے کیا وہ اپنے ملک میں اسی طرح ریڈ سگنل کراس کرسکتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں رحمن ملک نے کہا کہ آج کچھ لوگ موسم بدلنے کے ساتھ ساتھ پارٹی بدل رہے ہیں، جب موسم بدلتا ہے تو بہت سے پرندے ایک طرف سے دوسری طرف چلے جاتے ہیں اور ان میں سے بہت سے پرندے ہزاروں میل دور چلے ہیں، ادھر ادھر جانے کی ریت درست نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :