پارٹی چھوڑنےوالوں کوپہلےہی نکالنےکافیصلہ کرلیا تھا،طلال چوہدری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 9 اپریل 2018 18:11

پارٹی چھوڑنےوالوں کوپہلےہی نکالنےکافیصلہ کرلیا تھا،طلال چوہدری
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 اپریل 2018ء) : وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پارٹی چھوڑنے والوں کوپہلے ہی نکالنے کا فیصلہ کر لیا تھا،ن لیگ شخصیات کی بنیاد پرنہیں نظریے کی بنیاد پرکھڑی ہے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کے جانے سے ن لیگ کوفرق نہیں پڑے گا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن شخصیات کی بنیاد پرنہیں نظریے کی بنیاد پرکھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی چھوڑنے والے بعض ارکان نے مختلف مواقع پرپارٹی کوووٹ نہیں دیا تھا۔ کچھ لوگوں کوپارٹی سے پہلے نکالنے کا فیصلہ کیا جا چکا تھا۔ واضح رہے جنوبی پنجاب سے مسلم لیگ ن کے 8ارکان اسمبلی نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ ان ارکان اسمبلی میں 6ایم این ایز اور 2ایم پی ایز شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :