نیسپاک نے لاہور میں ڈی ایچ اے میڈیکل سٹی پراجیکٹ جیت لیا

پیر 9 اپریل 2018 18:31

نیسپاک نے لاہور میں ڈی ایچ اے میڈیکل سٹی پراجیکٹ جیت لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء) گزشتہ اقدار کو قائم رکھتے ہوئے نیسپاک نے ڈی ایچ اے میڈیکل سٹی کا منصوبہ جیت لیا ۔ جدید عمارات پر مشتمل میڈیکل کمپلیکس لاہور میں برکی روڑ ایس بلاک میں تعمیر کیا جائے گا اس کا کل رقبہ 357 کنال ہے۔ نیسپاک اس منصوبہ کے لیے ماسٹر پلاننگ آرکیٹکچرل ڈیزائین ٹوپوگرافک سروے اورتمام عمارات کے نقشے بنائے گی نیسپاک مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہرایم حیات نے اس کامیابی پر متعلقہ عملے کو مبارک باد دی۔

(جاری ہے)

عمارات کا یہ مجموعہ بتدریج مراحل میں مکمل کیا جائے گا اس میں ایک جدید 600 بستر پر مشتعمل ہسپتال، میڈیکل اور ڈینٹل کالج، رہائشی اپارٹمنٹس، ڈے کیرسینٹر اور جیمنیزیم شامل ہیں ڈی ایچ اے میڈیکل سٹی بلاشبہ پاکستان کا اعلی درجے کا ہسپتال ہو گا نقشہ بناتے ہوئے اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ عمارات جدید طرزو تعمیر کا نمونہ ہوں اور ان میں ہوا اور روشنی کا مناسب انتظام ہو۔ اس کے علاوا آنے والے مریضوں اوران کے رفقائ کے آرام اور آسانی کے پہلو کوبھی مد نظر رکھا گیا ہے۔ بلاشبہ یہ میڈیکل کمپلیکس لاہور کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث بنے گا۔

متعلقہ عنوان :