ٹیکنالوجی کے ذریعے تعلیمی شعبے میں ای لرننگ کو وسعت ملے گی ‘ ڈاکٹر عمر سیف

پیر 9 اپریل 2018 18:31

ٹیکنالوجی کے ذریعے تعلیمی شعبے میں ای لرننگ کو وسعت ملے گی ‘ ڈاکٹر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈکے چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف نے یہاں 200 اساتذہ کی ٹریننگ ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی شعبے میں پنجاب نصاب اور ٹیکسٹ بک بورڈ کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی تیار کردہ آئی ٹی کے ذریعے صوبہ بھر میں ای لرننگ کے فروغ میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی ٹی بی کے پروجیکٹ ای لرن پنجاب سے تعلیمی اداروں میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں تیزی آئے گی۔اساتذہ کی کثیر تعداد، ماہرین مضامین اور مواد کی بحالی سے ڈیجیٹل مواد اور ملٹی میڈیا کلاس روم پر عملدرآمد کو یقینی بنا تے ہوتے ایک سالہ ٹریننگ ورکشاپ کی کامیاب تکمیل ایک حوصلہ افزاء اقدام ہے جس سے صوبے میں تدریس کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

(جاری ہے)

پنجاب کے سات اضلاع میں200 ملٹی میڈیا کلاسوںکی سہولت والی8 سکولوں میں چھٹی سے آٹھویںجماعت کے 9ہزار طلباء سائنس اور ریاضی کے مضامین کے ڈیجیٹل مواد سے استفادہ کر سکیںگے۔اس منصوبے کا مقصد پنجاب نصاب اور ٹیکسٹ بک بورڈ کے تعاون سے معیاری اور مفت تعلیمی کتابوں کا نفاذ ہے۔اس ورکشاپ کے ذریعے سکول کے اساتذہ سے معلومات حاصل کی گئیں، جو گزشتہ ایک سال سے ڈیجیٹل موادپڑھا رہے تھے۔

پروجیکٹ دائریکٹر نے اس اقدام کے مختلف پہلوئوں پر گفتگو بھی کی۔ پنجاب نصاب اور ٹیکسٹ بک بورڈکے چیئرمین نے ڈیجیٹل نصاب کی تیاری اور اس پر عمل درآمد کرانے کیلئے پی آئی ٹی بی اور پی سی ٹی بی کی مشترکہ کاوشوں کو سراہا۔پی آئی ٹی بی کے چیئرمین ،پی سی ٹی بی کے چیئرمین اورمینجنگ ڈائریکٹر نے تعلیمی شعبے میں اچھی کارکردگی دکھانے والوں میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے۔

متعلقہ عنوان :