Live Updates

آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کی منفی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کردیں گے، چوہدری شیر علی

پیر 9 اپریل 2018 18:24

آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کی منفی سیاست کو ہمیشہ کے ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماسابق میئرو ممبر قومی اسمبلی چوہدری شیر علی نے کہا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم اور عوام کی تائید سے آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کی منفی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کردیں گے ،عمران خان نے 2014ء میں اسلام آباد میں دھرنے دے کر پاکستان مسلم لیگ(ن) او رنوازشریف کے خلاف نہیں بلکہ پاکستان کے 22کروڑ عوام کے خلاف سازش کی-تحریک انصاف کی سیاست گالم گلوچ، الزام تراشی اور مخالفین کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنا ہے قوم جانتی ہے کہ نواز شریف فوبیا میں مبتلاعمران خان کے پاس عوامی منشور نہیںہے ، انہوں نے کہا کہ بلاولزرداری کے بیان کے بعد اب کوئی ابہام نہیں رہاکہ پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کو سینیٹ کے الیکشن میں ووٹ دیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ 5سال میں محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان او رپنجاب میں جو بے مثال اورشاندار ترقیاتی کام ہوئے ہیں ان کی پاکستان کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی2013ء میں جب پاکستان مسلم لیگ(ن) برسراقتدار آئی تو ملک میں ہر طرف اندھیروں کا راج تھا،بجلی جاتی تھی تو واپس نہیں آتی تھی جبکہ آج گرمی کے موسم میں بھی بجلی موجود ہے اور اگر اللہ نے چاہا تو روا ں سال کے آخر میں پاکستان سے ہمیشہ کے لئے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوجائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات