لاہور ،تین رکنی انکوائری ٹیم نے لیسکو افسران کے بے ضابطگیوں کی ابتدائی تحقیقات مکمل کر لی

الزامات میں ملوث لیسکو کے افسران ذاتی حیثیت میں طلب

پیر 9 اپریل 2018 18:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2018ء) چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز لیسکو شہریار چشتی کی سربراہی میں تین رکنی تحقیقاتی ٹیم نے لیسکو کے بعض افسران کی ابتدائی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد تحقیقات کے دوسرے مرحلے پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے لیسکو کے بورڈ آف گورنرز پر مشتمل انکوائری ٹیم ان افسران سے لیسکو کے ملازمین کی تقرریوں گریڈ سٹیشنوں کی تعمیر اور دیگر بے ضابطگیوں کے بارے میں تحقیقات کررہی ہے یہ بھی بتایاگیا ہے کہ لیسکو کی تین رکنی انکوائری ٹیم نے ان الزامات میں ملوث لیسکو کے افسران کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے جبکہ اس سے قبل انکوائری ٹیم نے ان افسران پر عائد کئے گئے تحریری الزامات کی روشنی میں انکوائری مکمل کی تھی۔

متعلقہ عنوان :