ن لیگ میں ایک ہی دن میں دوسری بڑی بغاوت

2لیگی ایم پی ایز کا آزاد حیثیت میں پارٹی ایم این ایز کے مد مقابل الیکشن لڑنے کا اعلان

پیر 9 اپریل 2018 18:15

ن لیگ میں ایک ہی دن میں دوسری بڑی بغاوت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2018ء) آئندہ انتخابات سے قبل ہی(ن) لیگ میں پھوٹ پڑ گئی،2لیگی ایم پی ایز کا آزاد حیثیت میں پارٹی ایم این ایز کے مد مقابل الیکشن لڑنے کا اعلان۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن سے قبل(ن) لیگ کی پارٹی پر گرفت کمزور پڑتی جارہی ہے اور آئے روز کوئی نہ کوئی پارٹی رہنما پارٹی کو خیرآباد کہہ رہا ہے،گزشتہ روز جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے دو ممبر قومی اسمبلی خسروبختیار اور طاہر بشیر چیمہ نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا جبکہ دو ممبر صوبائی اسمبلی علی اصغر منڈا اور طارق محمود باجوہ نے بھی آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

علی اصغر منڈا نے کہا ہے کہ الیکشن 2018ء میں وفاقی وزیر پیداوار رانا تنویر کے مدمقابل الیکشن لڑ کر کامیابی حاصل کروں گا جبکہ طارق محمود باجوہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ برجیس طاہر کے مد مقابل الیکشن لڑیں گی۔