Live Updates

نوازشریف 3بار ملک کے وزیراعظم بنے لیکن میٹرو کے سوا کچھ نہیں کیا،بلاول بھٹو زرداری

مسلم لیگ(ن)ختم ہوچکی ہی2018ء کے الیکشن میں مسلم لیگ(ش) اور پاکستان تحریک انصاف سے مقابلہ ہوگا ،چیئرمین پیپلزپارٹی

پیر 9 اپریل 2018 18:10

نوازشریف 3بار ملک کے وزیراعظم بنے لیکن میٹرو کے سوا کچھ نہیں کیا،بلاول ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2018ء) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نوازشریف 3بار ملک کے وزیراعظم بنے لیکن میٹرو کے سوا کچھ نہیں کیا،مسلم لیگ(ن)ختم ہوچکی ہی2018ء کے الیکشن میں مسلم لیگ(ش) اور پاکستان تحریک انصاف سے مقابلہ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے تاریخ بنائی کہ وہ3بار ملک کے وزیراعظم بنے لیکن اپنے تین ادوار میں میٹرو کے سوا کوئی کام نہیں کیا۔

ملتان میٹرو پر کوئی سفر بھی نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز ہمیشہ کے لئے ختم ہوچکی ہے،نوازشریف باہر ہوگئے ہیں اب 2018ء کے انتخابات میں مسلم لیگ(ش) اور پی ٹی آئی کے ساتھ لڑنا ہے،عوام کو غرض نہیں کہ کسی کو کیوں نکالا۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی ملک کی واحد نظریاتی جماعت ہے جس نے انقلابی اقدامات کئے،صرف شوبازی نہیں کی۔کراچی میں دل کا سب سے بڑا ہسپتال بنا دیا۔

بین الاقوامی سطح کے ہسپتال چھوٹے اضلاع میں بنائے ہیں،جہاں مفت علاج ہوتا ہے کسی ایک شہر پر توجہ مرکوز نہیں کرتے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایک مضبوط الیکشن کمیشن چاہتے ہیں،جس پر کسی کو اعتراض نہ ہو،چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن خود اصلاحات کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ رائیونڈ میں لوڈشیڈنگ ختم ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ پورے ملک میں ختم ہوگئی ہے،جہاں جانے میں لوگ شکایتیں کرتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پانی ایک اہم مسئلہ ہے تاہم کالا باغ ڈیم پر سندھ اور خیبرپختونخوا کے تحفظات ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات