چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کا ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطالبات پر 4روز میںعملدرآمد کا حکم

پیر 9 اپریل 2018 18:10

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کا ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کوئٹہ میں جاری ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال ختم کرواتے ہوئے صوبائی حکومت کو چار روز میں جائز مطالبات پر عمل درآمد کا حکم دے دیا چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے سول ہسپتال کوئٹہ کا اچانک دورہ کیا ۔اس موقع پر وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ،صوبائی وزیر صحت میر ماجد ابڑو سمیت دیگر حکام بھی انکے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے سول ہسپتال ٹراما سینٹر سمیت دیگر شعبوں کا دورہ کیا اور ہسپتال کے وارڈزمیں گندگی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کئے ۔چیف جسٹس نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے سول ہسپتال میں لگائے گئے احتجاجی کیمپ کا دورہ بھی کیا ۔ انہوں نے صوبائی حکومت کو ڈاکٹرز کے جائز مطالبات پر عملدرآمد کے احکامات جاری کئے ۔اس موقع پر چیف جسٹس نے ڈاکٹروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے جائز مطالبات تسلیم کرلئے ہیں ،اب ڈاکٹرز فوری طور پر ہڑتال ختم کرکے کام شروع کردیں۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے چیف جسٹس کی یقین دہانی پر ایک ماہ سے جاری احتجاج ختم کردیا۔