ہسپتال میں جاری ترقیاتی کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے ،ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ

پیر 9 اپریل 2018 18:10

اوکاڑہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2018ء)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹرا رشاد احمد نے کہا ہے کہ ہسپتال میں جاری ترقیاتی کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ طبی سہولت کا یہ مرکز جلد سے جلد دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے استعمال ہو سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کو آرٹر ہسپتال کے میڈیکل وارڈ،سرجیکل وراڈ،چلڈرن وارڈ اور آئوٹ ڈور میں جاری مرمت کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے کیا بعد ازا ں انہوں نے مدد گار کائونٹر ،آئوٹ ڈور وارڈز اور ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ بھی کیا انہوں نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے کام کو تین شفٹوں میں کرنے اور ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے اس کام کی مسلسل نگرانی کی بھی ہدائیت کی انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کی مسلسل دیکھ بھال اور علاج معالجہ میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کو آرٹر ہسپتا ل سمیت ضلع کے تمام ہسپتالوں میں معیاری علاج و معالجہ ،تشخیصی سہولیات اور مفت ادویات کی فراہمی ،تمام مراحل میں شفافیت کی بدولت معاملات بتدریج بہتر ہوئے ہیں -18/--66