اوکاڑہ کینٹ، آئندہ جنرل الیکشن کے انعقاد کے سلسلہ میں ماسٹر ٹرینر کو تربیت فراہم کرنے کا آغاز کل سے ہو گا

پیر 9 اپریل 2018 18:10

اوکاڑہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2018ء) ضلع میں آئندہ جنرل الیکشن کے انعقاد کے سلسلہ میں ماسٹر ٹرینر کو تربیت فراہم کرنے کا آغاز 10اپریل2018سے ہو گا ضلع کے 34ماسٹر ٹرینر کو دو سیشن میں ٹریننگ دی جائے گی ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد سلیم اور الیکشن آفیسر انعم پرویز اس سلسلہ میں کو آرڈنیشن کے فرائض سر انجام دیں گے تفصیلات کے مطابق 10اپریل سے تین روزہ ٹریننگ سیشن میں 17ماسٹر ٹرینرز کو تربیت دی جائے گی جبکہ دوسرے مرحلہ میں 13اپریل سے باقی ماندہ 17ماسٹر ٹرینرز کی الیکشن کے سلسلہ میں تربیت مکمل کی جائے گی لیڈ ٹرینرز کے فرائض ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لورا لائی سید نذیر شاہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر IIIلاہور ،عامر اشفاق اور آصف علی یاسین سر انجام دیں گے

متعلقہ عنوان :