پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ٹیپو سلطان، پی این ایس ہمت اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے جہاز بسول کی ٹرائی سروسز مشق گلف شیلڈI- میں شرکت، سعودی بندرگاہ جبیل کا دورہ
پیر 9 اپریل 2018 18:01
(جاری ہے)
مشق کا دوسرا مرحلہ سعودی عرب کے پانیوں میں منعقد ہوا ۔
اس مرحلے کے دوران مشق میں شریک ممالک کی بحری افواج کے مابین مشترکہ آپریشنز کرنے کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کے لیے غیر روایتی جنگ ، ساحلی دفاع، فضائی دفاع اور سمندر میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کی مختلف مشقیں کی گئیں۔پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم ایجنسی کے جہازکے علاوہ امریکہ ،بحرین، ترکی ،سعودی عرب،کویت اورمتحدہ عرب امارات کے جہازوں نے بھی مشق میں حصہ لیا۔جبیل بندرگاہ پر قیام کے دوران سعودی عرب میں تعینات پاکستان کے سفیر وائس ایڈمرل (ریٹائرڈ) خان ہشام بن صدیق نے پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ٹیپو سلطان پر ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں رائل سعودی نیول فورسز کے اعلیٰ افسران بشمول رائل سعودی نیول فورسز کے ایسٹرن فلیٹ کمانڈر، ریئر ایڈمرل فہد علی ال فرقان اور مشق گلف شیلڈI-میں شریک ممالک کے افسران اور جوانوں نے بھر پور شرکت کی۔مشق میں پاکستان کی دیگرمسلح افواج کی معقول تعداد میں شرکت کے علاوہ سمندر میں آپریشن انجام دینے والے پاک بحریہ کے یونٹس( جن پر ہیلی کاپٹر ز بھی موجود تھی) ،لانگ رینج میری ٹائم پٹرول ایئر کرافٹ، اسپیشل فورسزاور پاک میرینز کی شرکت مشق میں حصہ لینے والے ممالک کے ساتھ باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے سلسلے میں حکومتِ پاکستان کی پالیسی کی واضح مظہر ہے۔مشق میں پا ک بحریہ کی شرکت خطے میںفروغِ امن کے لئے مشترکہ مقاصد کے حصول اور میری ٹائم سکیورٹی کو مزیدمضبوط بنانے کے لیے عالمی سطح پرپاک بحریہ کی پالیسی کی بھی عکاس ہے ۔مزید قومی خبریں
-
پولیس نے چارملزمان کوگرفتارکرکے 38 لٹر دیسی شراب برآمد کرلی
-
پی ٹی آئی کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر بھی اعتراضات عائد، 30 اپریل کو پیشی کا نوٹس جاری
-
پی ٹی آئی کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے،ندیم فضل چن ، فیصل کریم کنڈی
-
گزشتہ 4سال نئی اسکیمز میں وفاق نے سندھ کو نظر انداز کیا، وزیر اعلی سندھ کا وزیراعظم سے شکوہ
-
تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ گئی، 6 افراد زخمی
-
بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
-
ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا: گورنرسندھ
-
شہبازشریف نے نواز شریف کو دھوکا دے کر وزارت عظمٰی چھین لی، لطیف کھوسہ
-
عمران خان نے حامد رضا کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کردیا
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کہتے ہیں ہم مخصوص نشستوں پر حلف نہیں لینے دیں گے، فیصل کریم کنڈی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
فیس بک پر دوستی ، امریکن دوشیزہ نے سرگودھا پہنچ کر اسلام قبول کر لیا،شادی کی تیاریا شروع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.