پہلی پنجاب نیشنل جونیئر سکواش چمپئن شپ 2018ء کے کوالیفائنگ رائونڈ پنجاب سکواش کمپلیکس میں شروع

پہلے روز کوالیفائنگ رائونڈز کے 31 میچز انڈر 15 ، انڈر 13 اور انڈر 11 میں کھیلے گئے

پیر 9 اپریل 2018 18:01

پہلی پنجاب نیشنل جونیئر سکواش چمپئن شپ 2018ء کے کوالیفائنگ رائونڈ پنجاب ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء) پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پہلی پنجاب نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ 2018ء کے کوالیفائنگ رائونڈ پنجاب سکواش کمپلیکس ڈیوس روڈ لاہور میں شروع ہوگئے۔ پہلے روز کوالیفائنگ رائونڈز کے 31 میچز انڈر 15 ، انڈر 13 اور انڈر 11 میں کھیلے گئے۔ اس موقع پر پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے نائب صدر طارق فاروق رانا، خزانچی طارق ملک، شعیب ، شاہد اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

انڈر 15 میں کے پی کے نعمان نے اپنے ہی صوبے کے احمد جاوید کو 11/15, 11/4 سے، میر فیاض نے حمزہ شوکت کو 11/6, 12/10 سے، حذیفہ شاہد نے عبداللہ رشید کو 12/10, 11/7, 11/8 سے، افنان مدثر نے محمد طیب کو 11/6, 11/4 سے، ریحان محمد ہاشمی نے مصطفی اصغر کو 11/7, 11/9 سے، عادل نے طیب طالب کو 11/6, 11/7 سے، اویس مصطور نے محمد طحہ آصف کو 11/0, 11/2 سے، احد شوکت نے محمد عبداللہ کو 11/4, 11/6 سے، محمد احمد نے احمد کامران کو 11/4, 11/8 سے، حسنین علی نے کلیم اللہ کو 11/3, 11/7 سے، شہریار حیات نے احمد صغیر کو 12/10, 11//5 سے، اذلان خاور نے نواب شاہ کو 11/3, 11/2 سے، ابوبکر نے دن حارث کو 11/8, 11/3 سے، حذیفہ زاہد نے عبدالوقار خان کو 11/7, 11/2 سے ، عبداللہ نے ابوذر امتیاز کو 11/8,11/6 سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

انڈر 13 کیٹیگری میں حسیب خان نے ارسلان ناصر کو 4/11, 11/8, 11/5,12/10 سے، زوہیب شاہد نے معاذ بن سلمان کو 11/0, 11/1, 11/5 سے، حسن زاہد نے ابراہیم نعیم کو 11/9, 11/6, 11/2 سے، صبور نے محب خان کو 11/2, 11/1, 11/2 سے، حمد عاشر بٹ نے نوبہان خان کو 11/8, 10/12, 11/6, 12/10 سے، محمد شعیب افضل نے عبداللہ سبحانی کو 11/1, 11/2, 11/2 سے، محمد صلاح الدین نے احمد افتخار کو 11/4, 11/3, سے، زوریز نعیم نے محمد مہتشم علی کو 12/10, 11/2, 11/0 سے ہرا دیا۔

انڈر 11 میں سیف زمان نے ریحان ناصر کو 11/7, 9/11, 11/6 سے، اذلان علی نے عبداللہ ارسلان کو 11/6, 11/3 سے، سمیر خان نے محمد طلحہ بٹ کو 11/3, 11/8 سے، شاہان خان نے محمد بن عاطف کو 11/3, 11/4 سے، عبدالہد نے اماد افتخار کو 11/9, 11/3 سے، لقمان علی نے شہریار اکرم کو 11/6, 11/6 سے، ذلان خاور نے یسوی کو 11/5, 11/4 سے ہرا دیا۔ آج بروز منگل دوسرا کوالیفائنگ رائونڈ کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :