بلدیہ غربی کی حدود میں جاری تعمیراتی کاموں کو برق رفتاری سے مکمل کیا جائے،اشفاق احمد ملاح

پیر 9 اپریل 2018 18:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء) بلدیہ غربی کی حدود میں جاری تعمیراتی کاموں کو برق رفتاری سے مکمل کیا جائے تاکہ یہاں رہائش پذیر عوام کوجلدازجلد بہترین بلدیاتی سہولیات میسر آسکیں بلدیہ غربی میں رہائش پزیر ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے مسائل کے حل کیلئے دستیاب وسائل کا بھر پور استعمال ممکن بنا کر انہیں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہارمیونسپل کمشنر بلدیہ غربی اشفاق احمد ملاح نے سائٹ زون یوسی 04 میں سیوریج لائن ڈالے جانے کے بعد سی سی فلورنگ کے کام کا معائینہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے تمام جاری چھوٹے بڑے منصوبوں کی رفتار اور افسران و عملہ کی کارکردگی کو جانچنے کیلئے افسران کے ہمراہ مختلف علاقوں میں ہونے والے تعمیر مرمت اور صفائی ستھرائی کے کاموں کا بھی معائینہ کیا انہوں نے موقع پر موجودافسران اور ٹھیکیداران کو بھی پابند کیا کہ تمام جاری ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے معیار اور کوالٹی کا خاص خیال رکھا جائے ہر کام عوامی امنگوں کے مطابق کرنے کی عادت ڈالیں عوام کے مسائل کاخاتمہ ہی ہماری اولین ترجیح ہے جبکہ موقع پر موجود عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تعمیراتی عمل کے دوران اگر آپ کو کسی دشواری کا سامنا ہوتو انتظامیہ سے رابطہ کریں تعمیراتی کاموں کے سلسلے میں اگر اپنی کوئی تجویز دینا چاہیں تو انتظامیہ ان تجاویز کی روشنی میں اور بہتر انداز میں خدمات دے سکے گی جبکہ افسران نے ایڈمنسٹریٹر کو انتظامیہ بلدیہ غربی کی جانب سے جاری صفائی ستھرائی اور تعمیر ومرمت کے حوالہ سے کیئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ تمام تردستیاب وسائل کو بروئے کارلاکربلدیہ غربی کے تمام علاقوں میں صفائی ستھرائی ،کچرے کی منتقلی اور جراثیم کش ادویات کے اسپرے کے ساتھ تعمیر ومرمت کے کاموں پر بھر پور توجہ مرکوز کررکھی ہے۔