(ن)لیگ کی فلاپ سکیمیں خود اُن کے لئے بھی وبال جان بن چکی ہیں‘ عزیز الرحمن چن

پیر 9 اپریل 2018 17:59

(ن)لیگ کی فلاپ سکیمیں خود اُن کے لئے بھی وبال جان بن چکی ہیں‘ عزیز الرحمن ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ (ن)لیگ کی فلاپ سکیمیں خود اُن کے لئے بھی وبال جان بن چکی ہیں،وفاقی اور پنجاب حکومت کسی بھی صورت میں سانحہ ماڈل ٹاؤن رپورٹ پبلک کرنے کے حق میں نہیں ہیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن، حدیبیہ پیپر، نیب مقدمات، مسلم لیگ ن میں دھڑے بندیاں، لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں مبینہ طور پر کرپشن کیس جیسے حالات نے ن لیگ کے گلے کا پھندہ ڈال دیا ہے یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی ضدی سیاست نے اُن کا ملکی سیاست میں کردار کم کر دیا ہے ن لیگ کی حکومت نے ملک کو گھمبیر صورت حال سے دوچار کر دیا ہے ہمسایہ ممالک کے ساتھ ہمارے تعلقات انتہا کی حد تک خراب ہیں۔

(جاری ہے)

ملکی معیشت زبوں حالی کا شکار ہے۔ ملک میں ٹماٹراور پیاز کو جیسے پر لگ گئے ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات، بجلی کی قیمت بڑھ رہی ہے۔ وفاقی اور پنجاب حکومت نے بھر پور الیکشن کمپین اشتہاری مہم پر خزانے کے وسائل کا بے دریغ استعمال کیا جس پر کسی طرح بھی معاف نہیں کیا جا سکتا۔