چیئر پرسن سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ ناہید میمن اور بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ کے سربراہ کی ملاقات

پیر 9 اپریل 2018 17:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء) چیئر پرسن سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ ناہید میمن سے پیر کو بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ کے سر براہ روحیل ایم بلوچ نے ایس بی آئی آفس میں ملاقات کی۔اس موقع پر چیئر پرسن ایس بی آئی آفس میں ملاقات کی۔اس موقع پر چیئر پرسن ایس بی آئی ناہید میمن نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کے مابین سرمایہ کاری کے باہمی منصوبوں پر کام ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں دونوں صوبائی بورڈ آف انویسٹمنٹ مل کر جوائنٹ مارکیٹنگ اینڈ پراجیکٹ ڈیولپمنٹ اسٹریٹیجی تشکیل دیں اور ساتھ مل کر پراجیکٹس پر کام کریں۔ انہوں نے سندھ بلوچستان کی ساحلی پٹی کے ساتھ ساتھ صنعتوں کے قیام،سیاحت اور دیگر مفید مشوروں پر مل کر کام کر نے کے آئیڈیاز پیش کئے۔بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ کے سر براہ نے چیئر پرسن ناھید میمن سے مکمل اتفاق کر تے ھوئے مذکورہ منصوبوں پر کام کر نے کے لئے دونوں صوبوں کے بورڈ آف انویسٹمنٹ کے افسران کی باھمی ملاقاتوں میں موثر حکمت عملی اور پلان وضع کرنے اور اس سلسلے میں کام کو جلد از جلد حتمی شکل دینے پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :