گورنر سندھ اسمبلی سے منظور کردہ ہر قانون پر اعتراض لگادیتے ہیں ،سید ناصر حسین شاہ
ایم کیو ایم اب شخصی سیاست کررہی ہے ۔ڈاکٹر فاروق ستار بھی جلد پاک سرزمین پارٹی کا حصہ بن جائیں گے،وزیراطلاعات سندھ ایمنسٹی اسکیم کے لیے موجودہ وقت مناسب نہیں تھا ،سندھ کابینہ کے فیصلوں پر جلد از جلد عملدرآمد کروایا جاتا ہے،میڈیا سے بات چیت
پیر 9 اپریل 2018 17:59
(جاری ہے)
سید ناصر حسین نے کہا کہ آئی جی سندھ کے حوالے سے کابینہ میں کچھ زیرغور نہیں آیا ہے ۔
جامعات ایکٹ میںگورنر کے اختیارات نہیں لیے جارہے ہیں ۔اس قانون پر گورنر سندھ کے اعتراضات مضحکہ خیز ہیں ۔گورنر اور انکا عہدہ قابل احترام ہے لیکن گورنر سندھ اسمبلی سے منظور کردہ ہر قانون پر اعتراض لگادیتے ہیں ۔محمد زبیر کو گائیڈ کرنے والے اچھے لوگ نہیں ہیں۔انہوںنے کہا کہ محکمہ کچی آبادی کے پاس افرادی قوت کی کمی ہے ۔محکمہ کچی آبادی میں بہت کام ہوا ہے۔کابینہ نے کہاکہ بہت ساری کچی آبادیاں ریگولرائزکیوں نہیں ہوئی ہیں ۔کوشش ہے کہ بجٹ 5 مئی کو پیش کرو نئے بجٹ میں عوام کے لئے اچھی چیزیں رکھی گئی ہے۔کچی آبادیوں کے لیے آئندہ بجٹ مین اضافہ کیا جائے گا ۔انہوںنے کہا کہ شوبازشریف لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کرتے ہیں۔ایک جھوٹ ہوتا ہے اور ایک،سفید جھوٹ میاں شہباز شریف سفید جھوٹ بولتے ہیں ۔سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سیاسی جماعتیں بنانا اور الیکشن لڑنا سب کا حق ہے۔کس کو آنا ہے اس کا فیصلہ عوام کریں گے ۔ایک سوال کے جواب میں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ منتشرقومی موومنٹ آپس کی لڑائی کی وجہ سے اس مقام پر پہنچی ہے ۔ایم کیوایم کے لوگ پی ایس پی میںجارہے ہیں۔ایم کیو ایم اب شخصی سیاست کررہی ہے ۔ڈاکٹر فاروق ستار بھی جلد پاک سرزمین پارٹی کا حصہ بن جائیں گے ۔سند ھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی حزب اختلاف کا حق ہے وہ جسے چاہیں اپوزیشن لیڈر بنالیں تاہم پیپلزپارٹی ا س سے خوفزدہ نہیں ہے ۔اپوزیشن کے سب لوگ ہمارے آزمائے ہوئے ہیں ۔جو بھی اپوزیشن لیڈر آیا پیپلزپارٹی اس کو دیکھ لے گی ۔سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ حکومت ایمنسٹی اسکیم دے سکتی ہے تاہم موجود وقت ایمنسٹی اسکیم کے لیے مناسب نہیں تھا ۔انہوںنے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کردار مشکوک ہے ۔ہالا کے مخدوم ہمارے لیے انتہائی قابل احترام ہیں ۔مخدوم سعید الزماں کو کوئی غلط فہمی ہوئی ہوگی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
طلباءکو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ءنے رجسٹریشن کروالی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.