ایبٹ آباد کے مسائل حل کرنے کیلئے ضلعی حکومت چند دنوں میں عملی کام شروع کر دے گی، سردار وقار نبی

پیر 9 اپریل 2018 17:56

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2018ء) ضلع نائب ناظم سردار وقار نبی خان نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد کے مسائل حل کرنے کیلئے ضلعی حکومت چند دنوں میں عملی کام شروع کر دے گی، علاقہ کے عوام کی عملی خدمت کیلئے ہمارے دفتر کے دروازے ہر عام و خاص کیلئے کھلے ہوں گے اور بلاامتیاز خدمت کریں گے۔ وہ سوموار کو یہاں اپنے علاقہ کے مختلف وفود سے بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دو سال کی محنت کے بعد ملک کی سب سے بڑی عدالت سے ہمیں انصاف ملا ہے، انشاء الله اب ایبٹ آباد میں ترقیاتی کام شروع ہوں گے، لوگوں کے بنیادی مسائل پر خصوصی توجہ دی جائے گی، علی خان جدون کی قیادت میں اب ضلع میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا، منافقین اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں، پارٹی سے غداری کرنے والوں کو عوام نے ٹھکرا کر ان کی اوقات دکھا دی ہے۔

متعلقہ عنوان :