سازشی عناصر مسلم لیگ (ن) کا مقابلہ نہیں کر سکتے، صالح محمد خان

پیر 9 اپریل 2018 17:56

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2018ء) رکن صوبائی اسمبلی حاجی صالح محمد خان نے کہا ہے کہ سازشی عناصر مسلم لیگ (ن) کا مقابلہ نہیں کر سکتے، عوام الیکشن میں ووٹ کی طاقت سے اپنے قائد اور مسلم لیگ (ن) کو عزت دیں گے، 15 اپریل کا جلسہ مخالفین کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہو گا، الیکشن میں جیت مسلم لیگ (ن) کی ہو گی۔

(جاری ہے)

یہاں مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 15 اپریل مانسہرہ کی عوام ایٹمی پاکستان کے ہیرو نواز شریف اور مریم نواز شریف کا تاریخی استقبال کرے گی، عوام مسلم لیگ(ن) کے چاہنے والے ہیں، مریم نواز کے سوشل میڈیا ورکر کنونشن کے مقابلے میں عمران خان کے بفہ کے جلسہ کو عوام نے دیکھ لیا ہے، عوام مسلم لیگ کے ساتھ ہے۔

متعلقہ عنوان :