مولانا فضل الرحمن (کل) ایبٹ آباد میں تقریب سے خطاب کریں گے

پیر 9 اپریل 2018 17:56

مولانا فضل الرحمن (کل) ایبٹ آباد میں تقریب سے خطاب کریں گے
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2018ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن (کل) منگل کو مرکزی جامع مسجد ایبٹ آباد میں ایک تقریب سے خطاب کریں گے۔ تقریب میں ممتاز عالم دین مولانا شفیق الرحمن کو اہلیان ایبٹ آباد کی طرف سے خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

مولانا شفیق الرحمن نے 12 سال مرکزی جامع مسجد میں دینی خدمات سرانجام دی ہیں، جامع انوارالسلام مکی مسجد کیہال ایبٹ آباد ان کی محنت شاقہ کی یادگار ہے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام ضلع ایبٹ آباد کے امیر مولانا شکیل اختر جدون نے یہاں پارٹی کی مجلس شوریٰ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔