ڈبل روٹی کی سرکاری سطح پر قیمت مقرر

پیر 9 اپریل 2018 17:53

ڈبل روٹی کی سرکاری سطح پر قیمت مقرر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء)ڈپٹی کمشنر لاہور سمیرا احمد سید نے ڈبل روٹی کی قیمتوں میں اضافہ کی شکایات پر فوری طور پر نوٹس لیتے ہوے ڈبل روٹی کی سرکاری سطح پر قیمت مقرر کر دی ہے اور اس ضمن میں باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی سی لاہور نے 750سی800گرام تک بڑی ڈبل روٹی کی قیمت 65روپے جبکہ 375سی400گرام تک چھوٹی ڈبل روٹی کی قیمت 40روپے مقرر کی ہے۔ انہوں نے تمام پراٰٰٰٰٰئس کنٹرول مجسریٹس کو نوٹیفکیشن پر فوری عمل درامد کی ہدایت بھی کردی ہے