گورنر پنجاب کی مریض کو ہوش میں رکھ کر دماغ سے رسولی نکالنے کا کامیاب آپریشن کرنے پر لاہور جنرل ہسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر خالد محمو داور انکی ٹیم کو مبارکباد

پیر 9 اپریل 2018 17:53

گورنر پنجاب کی مریض کو ہوش میں رکھ کر دماغ سے رسولی نکالنے کا کامیاب ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے مریض کو ہوش میں رکھ کر دماغ سے رسولی نکالنے کا کامیاب آپریشن کرنے پر لاہور جنرل ہسپتال کے پروفیسر آف نیورو سرجری ڈاکٹر خالد محمو داور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب نے کہا کہ ہوش میں رکھ کر دماغ کی رسولی کے آپریشنز کی ہیٹرک طب کے شعبے میں ایک تاریخی کارنامہ ہے جس پر ڈاکٹر خالد اور ان کی ٹیم کی اہلیت اور قابلیت پر جتنا فخر کیا جائے کم ہے ۔

انہو ںنے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں مگر انسان کے اندر لگن ، محنت اور جذبہ خدمت موجود ہو تو بڑے سے بڑے مسئلے حل کیے جا سکتے ہیں ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ڈاکٹر خالد محمود طب کے شعبے میں نوجوان ڈاکٹروں کے لیے مشعل راہ کی حیثیت ہیں لہذا نوجوان ڈاکٹرز کو چاہیے کہ وہ ان کے تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی زندگیوں کو دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کر دیں ۔

متعلقہ عنوان :