مسلم لیگ ن کا حال ایم کیوایم سے مختلف نہیں ہے،فواد چودھری

ن لیگ صرف نام کی جماعت رہ گئی،پیش گوئی کی تھی ن لیگ شکست سے دوچارہے،ہم جنوبی پنجاب کے لوگوں کیساتھ کھڑے ہیں۔ ن لیگ کےمنحرف ارکان اسمبلی پرردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 9 اپریل 2018 17:38

مسلم لیگ ن کا حال ایم کیوایم سے مختلف نہیں ہے،فواد چودھری
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 اپریل 2018ء) : تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا حال ایم کیوایم سے مختلف نہیں ہے،ن لیگ صرف نام کی جماعت رہ گئی،پہلے ہی پیش گوئی کی تھی ن لیگ شکست سے دوچارہے،ہم جنوبی پنجاب کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے مسلم لیگ ن کے جنوبی پنجاب سے منحرف ارکان اسمبلی سے متعلق اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن اب صرف نام کی جماعت رہ گئی ہے۔

ن لیگ کے ایک گروپ نے پارٹی سے علیحدگی اختیارکی ہے۔

(جاری ہے)

پہلے ہی پیش گوئی کی تھی ن لیگ شکست سے دوچارہے۔ فواد چودھری نے کہا کہ ن لیگ کے بیانیے کی اپنی ہی جماعت میں مقبولیت نہیں ہے۔ مسلم لیگ ن کا حال ایم کیوایم سے مختلف نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں جوترقی ہونی چاہیے تھی وہ نہیں ہوئی۔ ہم جنوبی پنجاب کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ خسرو بختیار سمیت دیگر مستعفی ہونے والے ارکان نے درست فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی کارکردگی سے عوام مطمئن نہیں۔ زعیم قادری صاحب کا پورا خاندان صاف پانی کمپنی میں ایڈجسٹ کردیا گیا۔