کچھ لوگ موسم بدلنے کے ساتھ ساتھ پارٹی بدل رہے ہیں، حکومت امریکی ملٹری اتاشی کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنائے اور ہلاک ہونے والے نوجوان کے اہلخانہ کو انصاف دلائے، رحمٰن ملک

پیر 9 اپریل 2018 17:43

کچھ لوگ موسم بدلنے کے ساتھ ساتھ پارٹی بدل رہے ہیں، حکومت امریکی ملٹری ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2018ء) پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمٰن ملک نے کہا ہے کہ کچھ لوگ موسم بدلنے کے ساتھ ساتھ پارٹی بدل رہے ہیں، ، امریکی ملٹری اتاشی کا ریڈ سگنل کراس کرنا ہمارے قانون کو توڑنے کے مترادف ہے، حکومت فوری طور پر واقعہ کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنائے اور ہلاک ہونے والے نوجوان کے اہلخانہ کو انصاف دلائے۔

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت امریکی ملٹری اتاشی کی گاڑی کی ٹکر سے ہلاک ہونے والے نوجوان کے اہلخانہ کو انصاف دلائے، اس حوالہ سے حکومت کو چاہئے تھا کہ وہ پہلے مرحلہ میں فوری طور پر امریکی ملٹری اتاشی کا میڈیکل کراتی، اس کے بعد اس سے تحقیقات ہونی چاہئیں تھیں، اس معاملہ پر فوری طور پر جے آئی ٹی بنانی چاہئے، وہ ریڈ سگنل توڑ کر نوجوان کو روندتے ہوئے بھاگے ہیں، امریکی اتاشی سے پوچھتا ہوں کہ کیا وہ اپنے ملک میں اس طرح ریڈ سگنل کراس کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج کچھ لوگ موسم بدلنے کے ساتھ ساتھ پارٹی بدل رہے ہیں، جب موسم بدلتا ہے تو بہت سے پرندے ایک طرف سے دوسری طرف چلے جاتے ہیں اور ان میں سے بہت سے پرندے ہزاروں میل دور چلے ہیں، یہ ریت ادھر ادھر جانے کی درست نہیں اور آنے والے وقتوں میں درست نہیں ہو گی۔

متعلقہ عنوان :