مشال خان قتل کیس، ہائیکورٹ نے اپیلوں کی پشاورمنتقلی کے احکامات جاری کردئیے

پیر 9 اپریل 2018 17:42

مشال خان قتل کیس، ہائیکورٹ نے اپیلوں کی پشاورمنتقلی کے احکامات جاری ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2018ء) پشاورہائیکورٹ نے مشال خان قتل کیس سے متعلق انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیلیں پشاور منتقلی کے احکامات جاری کردئیے۔عدالت عالیہ پشاور کے قائمقام چیف جسٹس وقار سیٹھ نے کیس کی سماعت شروع کی تو اس موقع پر وکیل نے عدالت کوبتایاکہ مشال خان قتل کا واقعہ اپریل2016 کو عبدالوالی خان یونیورسٹی مردان میں ہوا ہے جو پشاور ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار میں آتا ہے مشال خان قتل کیس لاء اینڈ آرڈر کی وجہ سے ٹرائل کی حد تک ایبٹ آباد منتقل کیا گیا تھاکیس میںبری ملزمان کے خلاف مدعی اور حکومت نے بھی پشاور ہائی کورٹ میں اپیلیں دائر کر رکھی ہے ہیں اسلئے یہ تمام کیسز پشاور ہائی کورٹ منتقل کئے جائے اس موقع پرایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل وقار احمدنے عدالت کوبتایاکہ مشال قتل کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے کے خلاف پشاور اور ایبٹ آباد بینچ میں اپیلیں دائر کی گئی ہیں صوبائی حکومت کی طرف سے 3 اپیلیں دائر کی گئی ہے جبکہ فریقین کی طرف سے ایبٹ آباد میں اپیلیں دائر کی گئی ہے ، فیصلے کے خلاف دائر اپیلوں پر سماعت پشاور ہائیکورٹ میں کی جائے عدالت نے صوبائی حکومت کی درخواست منظور کرتے ہوئے مشال قتل کیس میں دائر اپیلیں پشاور منتقلی کے احکامات جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ انسداددہشتگردی عدالت ایبٹ آبادنے مشال قتل کیس میں ایک ملزم کوپھانسی،پانچ کو عمرقید،25ملزمان تین تین چارچارسال قید اور26ملزمان کوبری کیاہواہے۔

متعلقہ عنوان :