موروثی سیاسی جماعتیںاپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہیں، عوام کے بدلے ہوئے تیور دیکھ کر انہیں اپنا تاریک مستقبل صاف نظر آ رہا ہے، جمشید الدین

پیر 9 اپریل 2018 17:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2018ء)خیبر پختو نخوا کے وزیر ایکسا ئز و ٹیکسیشن اور انسداد منشیا ت میا ں جمشید الد ین کا کا خیل نے کہا ہے کہ موروثی سیاسی جماعتیںاپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہیں کیونکہ عوام کے بدلے ہوئے تیور دیکھ کر انہیں اپنا تاریک مستقبل صاف نظر آ رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو نوشہرہ میںایک عوامی اجتماعات سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔

(جاری ہے)

اُنہو ں نے کہا کہ ان موروثی سیاسی جماعتوں کے پاس مستقبل کا کوئی لائحہ عمل نہیں ہے اور نہ ہی اپنے دور اقتدار میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کوئی قابل ذکر کارکردگی دکھلائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف آج ہر محب وطن پاکستانی کی امیدوں کا مرکز بن گئی ہے کیونکہ پی ٹی آئی نے اپنی سیاسی سرگرمیوں کی بدولت ملک میں بدعنوانی کیخلاف نتیجہ خیز اقدامات اٹھائے ہیں جس کو پورے ملک کے عوام سراہتے ہیں ۔

میا ں جمشید الد ین کا کا خیل نے کہا کہ بدعنوان عناصر کے بدلے ہوئے تیور دیکھ خائف نہیں کہ اگر پی ٹی آئی اقتدار میں آئی تو اُن کو پائی پائی کا حساب دینا پڑیگاجبکہ عوام مصمم ارادہ کئے ہوئے ہیں کہ آئندہ انتخابات میں پورے ملک میں پی ٹی آئی کو تاریخی کامیابی سے ہمکنار کرینگے۔