محکمہ خوراک کے 3 لا کھ 24 ہزار 7 سو 91 دوکا نو ں پرچھاپے، 12کروڑ88لاکھ48ہزارروپے کی رقم سرکاری خزانے میں جمع

پیر 9 اپریل 2018 17:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2018ء)محکمہ خوراک خیبر پختو نخواکی طر ف سے عوام کے لئے معیا ری اشیا خورد ونو ش کی مقررہ نر خو ں پر دستیا بی کو یقینی بنا نے کے لئے روزانہ کی بنیا د پر مختلف با زاروں کی چیکنگ جا ری ہے اوراس سلسلے میں مختلف ما ر کیٹوں، با زاروں اور منڈیوں میں چھا پو ں کے دوران اب تک 3 لا کھ 24 ہزار 7 سو 91 دوکا نو ں پرچھاپے مارے گئے اور اسطرح مجمو عی طو ر پر 12 کروڑ 88 لا کھ 48 ہزار 2 سو دس روپے کے جر ما نے کئے گئے ہیں۔

یہ با ت محکمہ خوراک خیبر پختو نخوا کے تر جما ن کی جا نب سے جا ری ہو نے والے ایک اخبا ری بیا ن میںکہی گئی۔ تر جما ن کے مطا بق محکمہ خوراک کا فیلڈ سٹا ف عوام کی فلا ح و بہبو د اور اُنہیں ریلف دینے کیلئے ہر وقت کو شا ں ہے۔

(جاری ہے)

تر جما ن نے مز ید بتا یا کہ خوراک اور اشیا خورد و نو ش کی کوالٹی اور صفا ئی پر کو ئی سمجھو تہ نہیں کیا جا ئے گا اور قیمتو ں کو اعتدال پر لا نے کیلئے ہر ممکنہ کو شش بروئے کا ر لا ئی جا ئے گی۔

محکمہ خوراک کی جا نب سے تا جر تنظیمو ں اور ہو ٹل ما لکان کے ساتھ بھی وقتا فو قتا اجلا س منعقد کئے جا تے ہیں تا کہ انہیں درپیش مسا ئل کا حل بھی نکا لا جا سکے۔ محکمہ خوراک کی جا نب سے عوام النا س سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ حکو مت کے مقر ر کر دہ نر خو ں سے زیا دہ پر ہر گز چیزوںکی خریداری نہ کر یں اور بصورت دیگر محکمہ کے اعلیٰ حکا م اور فیلڈ سٹا ف سے رابطہ کر یں۔