پی ایچ اے ملازمین کیلئے 30فیصدالائونس اورپیروبیشن ملازمین کی مستقلی کی منظوری

پیر 9 اپریل 2018 17:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2018ء) پراونشل ہائوسنگ اتھارٹی کا انیسواں اجلاس پیر کے روز سول سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا معاوں خصوصی برائے ہائوسنگ ڈاکٹر امجد علی خان نے اجلاس کی صدارت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی سیکرٹری ہائوسنگ کیپٹن ریٹائرڈ سید وقار الحسن، ڈی پی ہائوسنگ سیف الرحمان عثمانی اور اتھارٹی کے دوسرعہدیداران بھی اجلاس میں موجود تھے۔

اجلاس میں ہائوسنگ کے ملازمین کیلئے 30 فیصد الائونس کی منظوری کے علاوہ انہیں سبسڈی الائونس اور ریجنل فیسلیٹیشن سنٹرز کے سٹاف کو پروبیشن پیرڈ کے پورا ہونے کے بعد ریگولرائز کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ خپل کور پلاٹس کی قرعہ اندازی مختلف مرحلوں میںکی جائیگی۔