الخدمت کراچی کے تحت واٹر فلٹریشن پلانٹ آپریٹرز کیلئے تربیتی ورکشاپ

پیر 9 اپریل 2018 17:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2018ء) الخدمت کراچی کے تحت واٹر فلٹریشن پلانٹ آپریٹرز کیلئے ایک روزہ تربیتی و تکنیکی ورکشاپ الخدمت آفس میں منعقد کی گئی۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ورکشاپ کی صدارت راشد قریشی قائم مقام چیف ایگزیکٹو الخدمت نے کی۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع بن قاسم عبد الجمیل خان نے درس قرآن دیا۔

ورکشاپ میں نوید علی بیگ ڈائریکٹر میڈیا اینڈ مارکیٹنگ و سی ای او انوویٹو آئی ٹی سلیوشنز نے کسٹمر کیئر مینجمنٹ، انجینئر عمر فاروق نے واٹر فلٹریشن پلا نٹس کے فنکشن اور تکنیکی ضروریات کے موضوع پر پریزینٹیشن دی جبکہ قاضی سید صدر الدین کنٹرولر کلین واٹر پراجیکٹ نے بھی اظہار خیال کیا۔ ورکشاپ میں الخدمت کے ذمہ داران اور شہر کے تمام پلانٹ آپریٹرز موجود تھے۔

(جاری ہے)

نوید علی بیگ نے کسٹمر کیئر مینجمنٹ سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پلانٹ آپریٹرز صارفین سے اچھے تعلقات کو فروغ دیں۔ انہوں نے کہا کہ صارف کا اعتماد ہی پراڈکٹ کی کامیابی کی ضمانت ہے۔ انجینئر عمر فاروق نے پلانٹ آپریٹرز پلانٹس کی تکنیکی تفصیلات پانی کے معیار، پلانٹ میں ہو نے والی فنی خرابیوں اور ان کی درستی سے متعلق فصیلی طور پر آگاہ کیا۔ بعدا زاں پلانٹس کو درپیش مسائل اور ان کے حل سے متعلق سوالات کے جواب دیئے گئے۔ ورکشاپ کے اختتام پر تمام پلانٹس آپریٹرز میں اسناد تقسیم کی گئیں اور بہترین پلانٹ آپریٹرز کو شیلڈ اور کیش ایوارڈ دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :