چکوال،میانی اڈہ تھانہ کلر کہار کے علاقہ میںکھل کی بوریاں چوری کر لی گئیں

پیر 9 اپریل 2018 17:39

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء) میانی اڈہ تھانہ کلر کہار کے علاقہ میںکھل کی بوریاں چوری کر لی گئیں۔ عبدالقیوم ولد محمد سلیمان ساکن مکھیال نے پولیس کو بتایا کہ اس نے اپنی دکان واقعہ میانی اڈہ میں محمد نعیم ولد احمد خان ساکن دھرکنہ کو سیل مین رکھا ہوا ہے جس نے اس کے گودام سے مختلف اوقات میں کھل کی بوریاں چوری کر کے اسی35سے چالیس لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا۔

(جاری ہے)

سب انسپکٹر محمد شریف نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :