چکوال، پانچ طلباء نے استاد کو بُری طرح سے زدوکوب کرڈالا

پیر 9 اپریل 2018 17:39

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء) کریالہ موڑ تھانہ صدر کے علاقے میں پانچ طلباء نے استاد کو بُری طرح سے زدوکوب کرڈالا۔

(جاری ہے)

شہزاد اختر ولد اخت علی ساکن موتی بازار نے پولیس کو بتایا کہ وہ گورنمنٹ ہائی سکول دھیدوال میں سکول ٹیچر ہے اس نے صلاح الدین وغیرہ کو لڑنے کی وجہ سے ڈانٹا تو ملزمان نے سکول سے چھٹی کے بعد کریالہ موڑ پر مجھے موٹر سائیکل سے اتار کر گلے میں مفلر ڈال کر زدوکوب کیا۔ اے ایس آئی محمداکرم نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔