کوئٹہ، غیر قانونی ٹیوب ویل اور کنکشنز کیخلاف محکمہ واسا کاکریک ڈائون جاریغیر قانونی ٹیوب سیل

پیر 9 اپریل 2018 17:39

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء) غیر قانونی ٹیوب ویل اور کنکشنز کیخلاف محکمہ واسا کاکریک ڈائون جاری،کوئٹہ میں 3غیر قانونی ٹیوب سیل کردیئے، تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر اور گردونواح کے علاقوںمیں محکمہ واسا کاغیر قانونی کنکشنز اور ٹیوب ویلوں کیخلاف کاروائی کا سلسلہ جاری،ایم ڈی واسا محمداسلم مگسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کوئٹہ شہر میں قلت آب کامسئلہ حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں، شاوکشاہ روڑپر اور نواں کلی میں غیر قانونی طورپر قائم3ٹیوب ویل سیل کردیئے،انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں روزانہ پانی کی طلب 5کروڑ جبکہ واسا 3کروڑگیلن پانی فراہم کررہا ہے،بارش اور برف باری کی کمی کے باعث زیرزمین پانی کی سطح روزبہ روز نیچے گرتی چلی جارہی ہے،اور مانگی ڈیم بننے کے بعد پانی کی کمی کے مسئلے پر قابو پالیںگے،ایم ڈی واسا کاکہنا تھا کہ کوئٹہ شہر میںاس وقت 417ٹیوب ویل فنکشنل ہیں،اور لوگوں کو پانی فراہم کیا جارہا ہے،انہوں نے کہاکہ میڈیا کے تعاون سے مل کر شہر میں صارفین کے مسائل حل کریںگے،انہوں نے کہا کہ 72ٹیوب ویل بنائے ہیں جن کی مکمل بحالی کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ عوامی مشکلات کے پیش نظر خود مختلف ع؛اقوں کے دورے کررہے ہیںاور بہت جلد پانی کی کمی سے متعلق عوامی شکایات کاازالہ یقینی بنائیںگے

متعلقہ عنوان :