سیاسی مخالفین ملکی معیشت اور عوامی بہبود کے منصوبوںکو بھی نقصان پہنچا رہے ہیں،علی اکبر گجر

اقتدار کی جنگ ے ہارے ہوئے سیاست دان اپنے مفادات کے لئے سب کچھ تباہ کردینا چاہتے ہیں، صوبائی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ(ن)

پیر 9 اپریل 2018 17:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی طرف سے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم معیشت کے لئے اہم نتائج کا حامل ثابت ہوگی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے ہر دور اقتدار میں ملک کی معیشت اور کاروباری و صنعتی طبقات کے مفادات پر بھرپور توجہ دی ہے تاکہ ملک کی معیشت اپنے پیروں پر کھڑی ہو اور عام شہری کو بہتر زندگی گذارنے کے مواقع میسر آ سکیں․ ماضی میں میں بھی پیلی ٹیکسی، گرین چینل ، بیروزگاروں کے لئے قرضے اور ٹیکس ایمنسٹی جیسی اسکیموں نے پاکستان کی ڈوبتی معیشت اور عام پاکستانی کی زندگی میں انقلابی تبدیلیاں برپا کیں․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی نائب صدر علی نے کہا کہ سیاسی مخالفین ذاتی مفادات کے لئے ملکی معیشت اور عوامی بہبود کے منصوبوںکو بھی متنازعہ بنانے کی کوششوں میں پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچا رہے ہیں․ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم ملکی معیشت کے لئے معجزاتی نتائج کی حامل ثابت ہوگی․ اقتدار کی جنگ ے ہارے ہوئے سیاست دان اپنے مفادات کے لئے سب کچھ تباہ کردینا چاہتے ہیں․ سیاسی مخالفین نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی طرف سے دی گئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کو پڑھے اور سمجھے بغیر ہی بیانات داغنے شروع کر دئے ہیں اور عوام کے گمراہ کرنے کی سوچی سمجھی مہم کا آغاز کردیا ہی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے حکومتی اخراجات پر دبائو برداشت کر کے تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف دیا ہے جس سے ملک کے لاکھوں تنخواہ دار ملازمین کی ٹیکس بچت کی وجہ سے تنخواہوں میں اضافہ ہو جائے گا․ اسکیم میں عائید کی گئی پابندیاں بھی بلکی نظام کو شفاف بنانے کے لئے لگائی گئی ہیں تاکہ اسکیم کا فائدہ حقیقی پارٹیاں ہی اٹھا سکیں․ اس اسکیم پر عمل ہونے سے ملکی خزانے کو حالیہ دبائو اور ڈالر کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے پیش آنے والی صورتحال سے نکلنے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا جو براہ راست ملک کی اقتصادی اور کاروباری صورتحال کو بہتر بنانے میں مدد دے گا․ پاکستان مسلم لیگ(ن) اپنے قائدیں کی طرف سے د گئی ٹیکس ایمنسٹی کو ملک اور قوم کے بہترین مفاد میں سمجھتی ہے اور ہم سیاسی مخالفین سے بھی یہ درخواست کریں گے کہ پاکستان کے مفادات کو اپنے اقتدار کی بھینٹ چڑھانے سے گریز کریں اور دنیا بھر میں پھیلے ہوئے پاکستانیوں کی حوصلہ افزائی کریں ․

متعلقہ عنوان :