تعلیم کے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا،اے ڈی سی شانگلہ

پیر 9 اپریل 2018 17:32

شانگلہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2018ء) شا نگلہ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد فیاض خان نے کہا ہے کہ تعلیم ترقی کا پہلا زینہ ہے اور دور جدید کے تقاضوں کے مطابق تعلیم کے حصول کے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ ہمیں ہمارا مذہب بھی ہمیں تعلیم حاصل کرنے کا درس دیتا ہے ہمیں اپنے بچوں کو زیورتعلیم سے اراستہ کرنا ہوگا یہ وقت کا رقاضا ہے۔

وہ گورنمنٹ سینٹینئل ماڈال ہائی سکول الپوری میں ایس ار ایس پی بریٹش کونسل پراجیکٹ کی تعائون سے نئے تعلیمی سال کے داخلہ مہم کے افتتاحی پروگرام کے موقع پر تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد فیاض خا ن نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت تعلیم کی ترقی کیلئے خصوصی اقدامات اٹھا رہی ہے اور صوبہ بھر کے تمام سرکاری سکولوں کے طلباء کو مفت کتابیں فراہم کرنے پر خطیر رقم خرچ کررہی ہے۔

(جاری ہے)

سکولوں میں تعلیمی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ اس لئے اپ اساتذہ والدین اور طلباء کو چاہئے کہ حکومت کی اس کار خیر سے فائدہ اٹھا کر درس وتدریس کے عمل کو موثر بنائیں اور ملک وقوم کی خدمت کیلئے کام آئیں۔ انھوں نے کہا کہ شانگلہ میں کافی بچے سکولوں سے باہر ہیں انہیں سکولوں میں لانا اپ اور ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور جب تک ہم انکو سکولوں میں واپس نہ لائیں ضلع ترقی نہیں کر سکتا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد آمین نے کہا کہ تعلیم کی شعبہ میں ترقی کے بغیر ہم قومی ترقی نہیں کرسکتے ۔اس لئے حکومتی اقداتات کو قدر کی نگاہ سے دیکھ کر اس شعبہ کی ترقی کے ذریعے قومی ترقی ممکن بنائیں۔انھو ں نے کہا کہ کتب تو فراہم کئے گئے اب اسے کھول کر حقیقت کا روپ دھار کر اساتذہ قوم کے بچوں کی سیرت وکردار کی تعمیر شروع کریں۔

انھوں نے کہا کہ اساتذہ کافرض بنتا ہے کہ بچوں کو شوق اور جزبہ سے پڑھائیں۔اور بچے محنت سے پڑھ کر ملک وقوم کی نئی طرز پر ترقی کے بلندیوں پر لے جائیں۔تقریب کے اختتام پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد فیاض خان اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد آمین نے بچوں کو داخل کراکر داخلہ مہم 2018کا افتتاح کیا۔ بعد میں تمام شرکاء نے بینر اور کتبوں کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد فیاض خا ن ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد فیاض خان۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد آمین کی قیادت میں سکول سے لیکر مین الپوری چوک تک اور پھر واپس سکول تک واک بھی کی۔

متعلقہ عنوان :