پیسکو کے زیر انتظام علاقوں میں کہیں بھی طویل لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی، ترجمان

پیر 9 اپریل 2018 17:32

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2018ء) پیسکو نے کہا ہے کہ اس کے زیر انتظام علاقوں میں کہیں بھی طویل لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی۔

(جاری ہے)

پسکو کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک مقامی اخبار میں پشاوراورگردونواح میں طویل لوڈشیڈنگ کی شکایت کے ضمن میں پسکوواضح کرنا ضروری سمجھتا ہے کہ کہیں پر بھی طویل لوشیڈنگ نہیں کی جاتی تاہم گزشتہ روز کی بارش کی وجہ سے چندفیڈرز پر مسائل پیدا ہوئے تھے جن کو حل کرکے بیشتر علاقوں کو بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی تھی ․ان فالٹس کو لوڈشیڈنگ کا نام دینا مناسب نہیں ہے۔

اسی طرح پسکو ترجمان نے واضح کیا کہ بی آرٹی پراجیکٹ کی تکمیل کے سلسلے میں صوبائی حکومت کی درخواست پر بجلی بندکی جاتی ہے جو کہ پراجیکٹ کی تکمیل کے لئے ضروری ہے ․اس کے بغیر پراجیکٹ پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکتا اس لئے بی آرٹی کے سلسلے میں بجلی بندش کو لوڈشیڈنگ کا نام دینا مضحکہ خیز ہی․پسکوترجمان نے تمام صحافی برادری سے درخواست کی ہے کہ برائے مہربانی لوڈشیڈنگ ,ٹیکنیکل فالٹس اوربی آرٹی کے بجلی بندش کو آپس میں خلط ملط نہ کریں۔