ز کوڑی پل پر دو طرفہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک موٹر سائیکل سوارجاں بحق

پیر 9 اپریل 2018 17:32

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2018ء) زکوڑی پل پر دو طرفہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک موٹر سائیکل سوارہلاک اور ایک مسیحی شخص زخمی ہوگیا۔ نور شاہ جومستری کے ساتھ مزدوری کاکام کرتا ہے زکوڑی پل پر موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ ایک فریق چمکنی اور دوسرا فریق حاجی کیمپ کی جانب سے آر ہے تھاکہ دونوں فریقین کا زکوڑی پل پر آمنا سامنا ہوااس دوران فریقین نے ایک دوسرے پر فائر کھول دیا جس کی زد میں آکر نور شاہ ولد آمیر شاہ سکنہ رشید گھڑی ہلاک ہو گیا اور پشاور شہر کی جانب سے آنے والے فلائنگ کوچ میں سوار سنیل مسیح زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

تھانہ پہاڑی پورہ کے ایس ایچ او موقع پر پہنچ گئے اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ متوفی کے بھائی نے نزدیکی تھانہ میں نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی۔ متوفی کے بھائی کا کہنا ہے کہ ہماری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے موٹرسائیکل سوار کے ہمراہ دوسرا شخص جو موقع واردات پر موجود تھا کا کہنا ہے کہ جب ہم خوراک کے سامان کے لیے جیسے ہی زکوڑی پل پر پہنچے چمکنی کی جانب سے دو افراد نے فائرنگ شروع کر دی جس سے ہمارا ساتھی اور فلائنگ کوچ میں سوار شخص فائرنگ کی زد میں آئے دو افراد چمکنی کی جانب بھاگ گئے اور ایک شخص پشاور شہر کی جانب دوڑا۔

متعلقہ عنوان :