گورنرخیبرپختونخواکی زیرصدارت کوہاٹ یونیورسٹی کے پانچویں سینیٹ کا اجلاس

پیر 9 اپریل 2018 17:32

گورنرخیبرپختونخواکی زیرصدارت کوہاٹ یونیورسٹی کے پانچویں سینیٹ کا ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2018ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا کی زیرصدارت پیرکو گورنرہاؤس پشاورمیں کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے پانچویں سینٹ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اعلی تعلیم کے صوبائی وزیر مشتاق احمدغنی، یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر جمیل احمد، سیکرٹری اعلی تعلیم، سیکرٹری فنانس اور سینٹ کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔

اس موقع پر گذشتہ اجلاس کے منٹس پرعملدرآمد، یونیورسٹی کودرپیش مسائل، 2016-17 کے سالانہ بجٹ اور 2018-19 بجٹ کے حوالے سے تفصیلی بحث کی گئی۔اجلاس میں سال2017-18کیلئے یونیورسٹی بجٹ کی منظوری دی گئی جبکہ پنشن اینڈومنٹ فنڈ میں دس فیصد اضافی بجٹ شامل کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔گورنرنے کہاکہ موجودہ دورمیںاعلی تعلیم میں تحقیق کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزیدکہاکہ طلباء قوم کا قیمتی آثاثہ ہیں اورشفافیت ومیرٹ پر مبنی تعلیمی نظام ہی معاشرے میں مثبت تبدیلیوں کا باعث بن سکتی ہے۔ اس لئے جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ریسرچ پرمبنی تعلیمی اقدار کو فروغ دیا جائے تا کہ ملک وقوم کو حقیقی ترقی کی راہ پرگامزن کیاجاسکے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ناقابل برداشت ہے۔دریں اثناء یونیورسٹی کے قواعد وضوابط میں بہتری کیلئے محکمہ اعلی تعلیم، محکمہ فنانس اور یونیورسٹی کے نمائندوں پر مشتمل ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔

متعلقہ عنوان :