ہنگو میں آل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ ، کوہاٹ کلب نے پارا چنار الیون کو ہرا دیا

پیر 9 اپریل 2018 17:32

ہنگو میں آل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ ، کوہاٹ کلب نے پارا چنار الیون ..
ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2018ء) ہنگو میںبارآل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ منعقد ہوا جس میںچاروں صوبوں کی ٹاپ ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹل میں جاری آل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ کا ایک میچ کوہا ٹ کلب اور پاراچنار الیون کے درمیان میچ فٹبال میچ کھیلا گیا جس میں کوہاٹ کلب نے کانٹے دار مقابلے کے بعد پارا چنار الیون کو ایک صفر سے ہراکر میچ اپنے نام کر لیا۔

میچ کو دیکھنے کے لئے مہمان خصوصی ٹل سکائوٹس کے کرنل عدنان بن طاہر ، میجر فیصل ،ٹورنامنٹ منتظم ناظم شہزاد، ہنگو،کرم ایجنسی ،اورکزئی ایجنسی،ٹل اور وزیر ستان ایجنسی سے علاقہ عوام اور نوجوانوں نے شرکت کی۔اس موقع پر مہمان خصوصی کرنل عدنان بن طاہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت مندمعاشرے کے فروغ میں کھیل کھود کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ۔

(جاری ہے)

نوجوانوں کی جسمانی اور ذہنی نشونما کیلئے اس طرح کے کھیلوں کے سرگرمیوں کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کھیل معاشرے میں صحت مند اور مثبت رجحانات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور کھیل انسانی زندگی میں ہم آہنگی اور نظم و ضبط کی صلاحیتیں پیدا کرتے ہیں۔کرنل عدنان نے ٹورنامنٹ کے منتظمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ امن بحالی کے بعد اس طرح کے صحت مندانہ سپورٹس سرگرمیوں کا انعقادخوش آئیند اقدام ہے جس میں ٹل سکائوٹس بھی ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔اس موقع پر مہمان خصوصی کرنل عدنان بن طاہر نے ٹورنامنٹ آرگنائزر ناظم شہزاد خان کو نقد انعام دیا جبکہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں بھی انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :