شانگلہ میں موسلادھاربارش،بالائی علاقں میں ہلکی برفباری،جاتی سردی لوٹ آئی

پیر 9 اپریل 2018 17:32

شانگلہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2018ء) شانگلہ میں تیسرے روز بھی تیز ہواہوں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش جاری رہی۔میدانی علاقوں میں بھی بارش خوب برسی۔ جبکہ بالائی علاقوں اور پہاڑی سلسلوں پر ژالہ باری اور ہلکی برفباری ہوئی ہے۔ موسلا دھار بارش سے کہیں لنک سڑکوں پر سلائیڈنگ سے ٹریفک کی روانی میں عوام کو مشکلات کا سامنارہا۔

بارش سے سردی کی شدت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ہوگیاہے اور لوگوں نے گرم ملبوسات کا استعما ل پھر سے شروع کردیا۔

(جاری ہے)

دھر بانڈہ پیرآباد موسلادھاربارشوں سے آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جان بحق جبکہ بارہ افراد بے ہوش ہوگئے۔ آسمانی بجلی گرنے سے بالائی علاقوں میں درجنوں مویشاں بھی ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ شانگلہ میں موسم خزاں میں جاتی سردی کو ایک بار پھر بریک لگ گئی وادی شانگلہ میں ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان اورکئی باغات متاثر ہوئے۔

شانگلہ اور مضافاتی علاقوں میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب سے شروع ہونے والی موسلادھار بارش کا سلسلہ پیر تک تھم نہ سکا اور اس سلسلے میں مزید تیزی آئی ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے ہفتے کے روز تک جاری بارشوں کے سلسلے کی پیشن گوئی کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :