خیبرپختونخوا میں بارش کی وجہ سے متاثر 80 سے زائد فیڈرز میں سے 67 سے بجلی کی فراہمی بحال، 13 فیڈرز پر بحالی کا کام جاری

پیر 9 اپریل 2018 17:32

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2018ء) گزشتہ روز کی بارش کی وجہ سے خیبرپختونخوا میں 80 سے زائد فیڈرز متاثرہوئے تاہم بارش رکتے ہی بحالی کاکام شروع کردیا گیا اور 45 فیڈرزسے بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی جبکہ 35 فیڈرز پر بحالی کاکام طویل اورکھٹن ہونے کی وجہ سے پسکوعملے نے رات بھرکام کیا علی الصبح تک مزید 22 فیڈرز سے بجلی کی فراہمی بحال کردی تاہم 13 فیڈرز پر بحالی کا کام جاری ہے ان میں سے 1 فیڈر کے 45 فٹ طویل پول کو ایک گاڑی والے نے ٹکرماردی جس کی وجہ سے کمھبا ٹیڑھا ہوگیا ہے اور تاریں ٹوٹ کر نیچے گرگئیں ہیں۔

(جاری ہے)

اس پر بحالی کا کام جاری ہی,دیگر پر بھی کام جاری ہے اور تمام فیڈرز کو مستقل طورپربحال کردیا جائے گا۔