رینجرزکی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ،

ایم کیو ایم لندن کے کارکن سمیت 4ملزمان گرفتار

پیر 9 اپریل 2018 17:23

رینجرزکی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء) پاکستان رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے کارکن سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرکے غیر قانونی اسلحہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے شریف آباد کے علاقے سے ایم کیو ایم لندن کے عسکری ونگ کا کارندہ غلام فرید عرف گدا کو گرفتار کیا، جیکسن کے علاقے میں رینجرز نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران لیاری گینگ وار زاہد لاڈلہ گروپ کا کارندہ عبدالقیوم اور اسٹریٹ کرمنل فراز احمد کو گرفتار کرلیا ، سعودآباد کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کے دوران منشیات فروش توقیر عباس کو گرفتار کرلیا رینجرز ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ،ایمونیشن اور مسروقہ سامان بھی برآمد کیا گیا ہے تمام ملزمان کو رینجرز نے قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :