ڈسٹرکٹ ناظم کوہاٹ کا ڈینگی بخار سے بچائو کے لئے بروقت اقدامات اٹھانے کی ہدایت

پیر 9 اپریل 2018 17:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء) ڈسٹرکٹ ناظم کوہاٹ محمد نسیم آفریدی نے محکمہ صحت اور دیگرمتعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈینگی بخار سے بچائو کے لئے بروقت اقدامات اٹھائیں اور ڈینگی لاروہ ختم کرنے کے لئے فوری طور پر پورے کوہاٹ میںسروے کرکے ڈینگی سپرے کا انتظام کیا جائے ۔ یہ ہدایات انہوں نے پیر کے روزڈسٹرکٹ کونسل ہال کوہاٹ میں ڈینگی بخار سے متعلق واک کے موقع پر دیں ۔

واک میںسٹرکٹ کونسلر ریاض خان،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمدکاشف اور مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔واک کے اختتام پر ڈسٹرکٹ ناظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی بخار کی ویکسین یا ٹیکہ ابھی تک ایجاد نہیں ہوا تاہم احتیاطی تدابیر پرعمل کرکے اس موذی مرض سے بچا جا سکتا ہے لہذا عوام پوری آستین والے شلواریاپینٹ پہنیںجو ٹخنوںتک جسم کو ڈھانپ سکے۔

(جاری ہے)

مچھر بھگاؤ کوائل،میٹ،تیل اور لوشن کا استعمال کریں،صاف پانی کو ڈھانپ کر رکھیںاور گھروںکے پردوںکامچھرمار سپرے کرائیں۔ان کاکہنا تھا کہ اگرجسم میں تیز بخار،جوڑوں اورآنکھوںکے پیچھے شدید درد،5ویںیا7ویںروزجلد پر خارش اور سرخ دھبوں کا نمودارہونا،ناک یا مسوڑوںسے خون کاآنا،باربار الٹی آنااورکالا پاخانہ آنا جیسے علامات ہو توایسی صورت میںفوراًڈاکٹر سے رجوع کیاجائے اور مریض کو پانی،جوس،سوپ وغیر پلانا شروع کریں۔

متعلقہ عنوان :