ہر ی پو ر با ئی پا س روڈ اور ایبٹ آباد مر ی روڈ کے منصو بو ں کو جلد مکمل کیا جا ئے،اکبرایوب

پیر 9 اپریل 2018 17:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء)وزیر اعلی ٰ خیبر پختو نخوا کے مشیر مو ا صلا ت و تعمیرات اکبر ایو ب نے متعلقہ حکا م کو ہد یت کی ہے کہ ہر ی پو ر با ئی پا س روڈ اور ایبٹ آباد مر ی روڈ کے منصو بو ں کو جلد مکمل کیا جا ئے اور معیا ر کا خا ص خیا ل رکھا جا ئے۔ یہ ہدایا ت اُنہو ں نے پشا ور میں ہر ی پو ر با ئی پا س روڈ کی تعمیر میں پیش رفت اور ایبٹ آ با د مر ی روڈ کے منصو بے کا جا ئزہ اجلا س سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔

اس مو قع پر متعلقہ افسران اور مذکو رہ منصو بو ں کے ٹھیکیدار بھی مو جو د تھے۔ اجلا س میں دونو ں منصو بو ں کی تعمیر کے حوالے سے مختلف امو ر کا تفصیلی جا ئزہ لیا گیا۔ اس مو قع پر ہر ی پو ر با ئی پا س منصو بے کے فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنا نے سمیت علا قے میں تجا رتی و موا صلا تی سر گر میوں کی پیش نذر منصو بو ں کو دو رس فوائد کا حا مل بنا نے سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے۔

(جاری ہے)

اکبر ایو ب نے اس مو قع پر متعلقہ حکا م کو تا کید کی کہ سڑکو ں کے منصو بو ں کی تکمیل میں کسی قسم کی رکا وٹوں اور دشواریو ں کو بر وقت ان کے نو ٹس میں لا یا جا ئے تا کہ ان کا حل نکا ل کر جلد از جلد ان منصو بو ں کو مکمل کیا جا ئے اور عوام ان سے مستفید ہو ں۔ اُنہو ں نے کہا کہ بڑھتی ہو ئی آبا دی اور ضروریا ت کے پیش نظر مذکو رہ دونو ں منصو بے بے انتہا ئی اہمیت کے حا مل ہیں اور کو شش کی جا رہی ہے کہ انہیں جد ید تقا ضو ں اور عوامی اُمنگو ں کے مطا بق پا ئیہ تکمیل تک پہنچا یا جا ئے۔