وفاقی پولیس کا امریکی فوجی اتاشی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو خط

ْمقدمہ جب تک مکمل نہیں ہوجاتا اس وقت تک کرنل جوزف کو ملک چھوڑنے نہ دیا جائے، خط کا متن

پیر 9 اپریل 2018 17:19

وفاقی پولیس کا امریکی فوجی اتاشی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 اپریل2018ء) وفاقی پولیس نے امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل)میں ڈالنے کے لئے وزارت داخلہ کو باضابطہ طور پر خط لکھ دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کی جانب سے لکھے گئے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ امریکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے شخص کا مقدمہ جب تک مکمل نہیں ہوجاتا اس وقت تک کرنل جوزف کو ملک چھوڑنے نہ دیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خط کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف ملک سے باہر جانے والے ہیں اس لیے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔ یاد رہے کہ 7 اپریل کی سہہ پہر تین بجے امریکی سفارتی اہلکار کی گاڑی کی ٹکر سے عتیق بیگ نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج ہے۔

متعلقہ عنوان :