Live Updates

پی ٹی آئی کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں اور اراکین کوبنی گالا کا راستہ عمران خان کی مقبولیت دکھارہی ہے،جہانگیر ترین کی میڈیا سے گفتگو

پیر 9 اپریل 2018 17:19

پی ٹی آئی کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انساف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں اور اراکین کوبنی گالا کا راستہ عمران خان کی مقبولیت دکھارہی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں جہانگیر ترین نے کہا کہ چوہدری نثار سے کو ئی ملاقات نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں اور اراکین کوبنی گالا کا راستہ عمران خان کی مقبولیت دکھارہی ہے۔ انہوں نے کہا ٹکٹوں کے لیے آن لائن درخواستیں آرہی ہیں، اپریل میں ٹکٹ کا اجرا شروع کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات