پارلیمنٹ حملہ کیس،

جہانگیر ترین کی عبوری ضمانت منظور،سماعت 16 اپریل تک ملتوی

پیر 9 اپریل 2018 17:19

پارلیمنٹ حملہ کیس،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 اپریل2018ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی وی اورپارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی جس کے سلسلے میں تحریک کے رہنما جہانگیر ترین اے ٹی سی کے جج شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے جہانگیر ترین کی ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ان کی عبوری ضمانت منظور کرلی جب کہ کیس کی مزید سماعت 16 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔یاد رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما عمران خان بھی ان مقدمات میں ضمانت پرہیں۔