وفاقی پولیس نے امریکی ملٹری اتاشی کی بیرون ملک بھاگنے کی کوشش ناکام بنا دی

کرنل جوزف راستے سے ہی الٹے پاوں واپس ،امریکی سفارت خانے نے کرنل جوزف کو اپنی نقل و حرکت ایمبیسی تک محدود رکھنے کی ہدایت کردی

پیر 9 اپریل 2018 17:19

وفاقی پولیس نے امریکی ملٹری اتاشی کی بیرون ملک بھاگنے کی کوشش ناکام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 اپریل2018ء) وفاقی پولیس نے امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف کے بیرون ملک بھاگنے کی کوشش ناکام بنا دی ، کرنل جوزف راستے سے ہی الٹے پاوں واپس ،امریکی سفارت خانے نے کرنل جوزف کو اپنی نقل و حرکت ایمبیسی تک محدود رکھنے کی ہدایت کردی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امریکی سفارتی اہلکار کی گاڑی کی ٹکرز سے نوجوان کی ہلاکت کے بعد امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف نے بیرون ملک بھاگنے کی کوشش کی جس پر وفاقی پولیس نے آئیر پورٹ کا گھیراو کرلیا۔

اطلاع ملنے پر پر کرنل جوزف راستے سے ہی الٹے پاوں واپس سفارتخانے میں لوٹ آئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق کرنل جوزف قطر آئیر ویز کے ذریعے بیرون ملک بھاگنا چاہتے تھے جس پر وفاقی پولیس نے بروقت ملٹری اتاشی کے آئیر ٹکٹ کا سراغ لگا کر فرار کی کوشش ناکام بنائی۔ ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد امریکی سفارت خانے نے کرنل جوزف کو اپنی نقل و حرکت ایمبیسی تک محدود رکھنے کی ہدایت کردی ۔

متعلقہ عنوان :